جرائم و حادثات

قتل کی واردات کے 18 ماہ بعد لاش کو قبر سے نکال کرپوسٹ مارٹم کروایاگیا۔بیٹا اور بیٹی گرفتار

تلنگانہ کے میدک ضلع میں 18ماہ پہلے پیش آئی قتل کی واردات کے سلسلہ میں لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی بیٹی اوربیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے میدک ضلع میں 18ماہ پہلے پیش آئی قتل کی واردات کے سلسلہ میں لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی بیٹی اوربیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

تفصیلات کے مطابق ضلع کے اننت ساگرگاوں کے رہنے والے کشٹیا نامی شخص کی 16جولائی 2022کو موت ہوئی تھی تاہم 18ماہ بعد نامعلوم افراد نے میدک ضلع ایس پی بالاسوامی کو کشٹیا کی موت پر شبہات ظاہر کرتے ہوئے شکایت کی۔

ایس پی کی ہدایت پر پولیس نے مکمل جانچ شروع کی۔پولیس نے کشٹیا کی لاش کو قبر سے نکال کر اس کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کروایا۔

قتل کے سلسلہ میں بیٹے سوامی، بڑی بیٹی رینوکا کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔اس معاملہ کے ایک اور ملزم داماد اشوک کے اصل منصوبہ ساز ہونے کا پتہ چلا۔

اس نے قبل ازیں خودکشی کرلی تھی۔پولیس نے بتایا کہ مقتول کی تین ایکڑاراضی تھی۔اراضی کے مسئلہ پر ہوئے جھگڑے کے بعد اس کا قتل کیاگیا تھا۔