دہلی

1991 کا قانون، اسداویسی کی درخواست کی کل سماعت

سپریم کورٹ میں 2جنوری کو صدر مجلس اسدالدین اویسی کی درخواست کی سماعت ہونے والی ہے جس میں انہوں نے 1991 کے مذہبی مقامات قانون کو لاگو کرنے کی گزارش کی ہے۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) سپریم کورٹ میں 2جنوری کو صدر مجلس اسدالدین اویسی کی درخواست کی سماعت ہونے والی ہے جس میں انہوں نے 1991 کے مذہبی مقامات قانون کو لاگو کرنے کی گزارش کی ہے۔

متعلقہ خبریں
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز
خریدے جب کوئی گڑیا‘ دوپٹا ساتھ لیتی ہے
کشمیر اسمبلی میں 5 ارکان کی نامزدگی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار

اس قانون کی رو سے 15 اگست 1947 کو جو مسجد‘ مسجد تھی مسجد ہی رہے گی اور جو مندر‘ مندر تھا مندر ہی رہے گا۔ اسداویسی نے 17 دسمبر 2024 کو وکیل فضیل احمدایوبی کے توسط سے درخواست داخل کی تھی۔

12 دسمبر کو چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ نے ایسی ہی درخواستوں پر ملک کی تمام عدالتوں کو زیرالتوا کیسس کی سماعت اور عبوری یا قطعی احکامات کی اجرائی سے روک دیا تھا۔

عدالت نے کہا تھا کہ کوئی بھی نئی درخواست تاحکم ثانی قبول نہ کی جائے۔ عدالت نے ہندو فریقوں کے دائر کردہ تقریباً 18 مقدمات میں کارروائی پر روک لگادی تھی۔ ہندو فریقوں نے 10مساجد بشمول گیانی واپی مسجد وارانسی‘ شاہی عیدگاہ مسجد متھرا اور شاہی جامع مسجد سنبھل کے سروے کی گزارش کی تھی۔