کرناٹک

کرناٹک میں حجاب پر امتناع کی عنقریب برخاستگی

ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار نے زور دے کر کہا تھا کہ حجاب پر امتناع اور مذہبی بنیادوں پر پچھلی بی جے پی حکومت کے بنائے گئے سارے قوانین کانگریس کے برسراقتدار آتے ہی واپس لے لئے جائیں گے۔

بنگلورو: کرناٹک کی نئی کانگریس حکومت‘ ریاست میں حجاب پر امتناع اٹھالینے والی ہے۔ ذرائع نے چہارشنبہ کو یہ بات بتائی۔ نئی حکومت کو کابینہ میں توسیع مکمل کرلینے کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں
ایران میں خاتون کو 74 کوڑے مارنے کی سزا پر عمل درآمد
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
مفت گرمائی دینی تعلیمی کلاسس
جامعۃ المؤمنات میں گرمائی دینی تعلیمی کورس
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست

 10مئی کے اسمبلی الیکشن کی مہم کے دوران کانگریس قائدین خاص طورپر ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار نے زور دے کر کہا تھا کہ حجاب پر امتناع اور مذہبی بنیادوں پر پچھلی بی جے پی حکومت کے بنائے گئے سارے قوانین کانگریس کے برسراقتدار آتے ہی واپس لے لئے جائیں گے۔

 کرناٹک میں حجاب پر امتناع پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بڑھتی تشویش کے بارے میں پوچھنے پر ڈپٹی چیف منسٹر شیوکمار نے چہارشنبہ کے دن ودھان سودھا میں کہا کہ میں حجاب کے معاملہ پر تبصرہ کرنا نہیں چاہتا کیونکہ یہ پالیسی معاملہ ہے تاہم کابینی وزیر پرینک کھرگے نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ کانگریس حجاب پر امتناع‘ حلال ذبیحہ اور ذبیحہ گاؤ سے متعلق قوانین واپس لے لے گی۔

 ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کانگریس پارٹی حکومت یہ قوانین واپس لینے والی ہے۔ کنک پورہ ٹاؤن میں یسوع مسیح کا 114 فیٹ بلند مجسمہ لگانے کا فیصلہ عنقریب ہوجائے گا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا میں یسوع مسیح کا سب سے بلند مجسمہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس حجاب معاملہ میں محتاط قدم بڑھارہی ہے کیونکہ پارٹی کی نظر آنے والے لوک سبھا الیکشن پر ہے۔ وہ بی جے پی کو ایسا کوئی مسئلہ دینا نہیں چاہتی جسے وہ اچھال سکے لیکن پارٹی کے بعض قائدین کی رائے ہے کہ حجاب مسئلہ کی یکسوئی کردینی چاہئے کیونکہ پارٹی کے انتخابی منشور میں بجرنگ دل پر امتناع تجویز کیا گیا تھا جو پارٹی کے کام آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عنقریب اس سلسلہ میں فیصلہ ہوجائے گا۔

a3w
a3w