چیف منسٹر کے سی آر کی ہریش راؤ اور کے ٹی آر سے ہنگامی ملاقات
چیف منسٹر 15/ اکتوبر سے حلقہ اسمبلی حسنا آباد سے انتخابی مہم کاآغاز کرنے جارہے ہیں اور امکان ہے کہ اسی دن پارٹی کا انتخابی منشور بھی جاری کیا جائے گا۔
حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج پرگتی بھون میں ریاستی وزراء ٹی ہریش راؤ اور کے ٹی راما راؤ سے ہنگامی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ریاست کی تازہ ترین صورتحال، بی آرایس کی انتخابی مہم، پارٹی کے انتخابی منشور، الیکشن کمیشن کی جانب سے (13) آئی ا ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے اور بی آر ایس کی جانب سے 5اسمبلی حلقوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دئیے جانے کے متعلق تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ چیف منسٹر 15/ اکتوبر سے حلقہ اسمبلی حسنا آباد سے انتخابی مہم کاآغاز کرنے جارہے ہیں اور امکان ہے کہ اسی دن پارٹی کا انتخابی منشور بھی جاری کیا جائے گا۔
دوسری طرف بتایا جارہا ہے کہ پانچ اسمبلی حلقوں کیلئے پارٹی نے امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دے دی گئی ہے جو جنگاؤں کے لئے ہی راجیشور ریڈیت نرسا پور سے سنیتا لکشما ریڈی، نامپلی سے آنند گوڑ، گوشہ محل سے گووند راٹھی اور ملکاجگری سے مری راج شیکھر ریڈی ہیں۔