حیدرآباد

بی جے پی کی مقبولیت سے حریف جماعتیں خائف: بنڈی سنجے

پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بی جے پی مخالف رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے پھر ایک بار اعادہ کیا کہ 30اسمبلی حلقوں کے کانگریس امیدواروں کا کے سی آر انتخاب کریں گے۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ ورکن پارلیمنٹ کریم نگر بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ بی جے پی کی برھتی مقبولیت سے خائف حریف جماعتیں پارٹی کو نقصان پہنچانے کیلئے سازشیں کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
ڈاکٹر شبانہ کیسر سوری دوبارہ مانوٹا کی صدر منتخب
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
قاضی پیٹ درگاہ عرس تقاریب کا 17 اگست سے آغاز، ہنمکنڈہ کلکٹریٹ میں انتظامات کا جائزہ اجلاس
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی

پارٹی قائدین سے بات چیت کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا کہ بی آر ایس اور کانگریس کی جانب سے بی جے پی کے خلاف جھوٹی افواہیں پھیلاتے ہوئے عوام کو گمراہ کررہی ہیں۔

کانگریس اور بی آر ایس کو ایک ہی سکہ کے دو رُخ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصہ سے دونوں جماعتیں مل کر کام کررہی ہیں۔ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بی جے پی مخالف رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے پھر ایک بار اعادہ کیا کہ 30اسمبلی حلقوں کے کانگریس امیدواروں کا کے سی آر انتخاب کریں گے۔

 اس سلسلہ میں بی آر ایس کی جانب سے امکانی کانگریس امیدواروں کو رقومات کی پہلی قسط جاری کردی گئی ہے۔ اگر یہ امیدوار کامیاب رہتے ہیں تو انتخابات کے بعد بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلیں گے اور گذشتہ دو اسمبلی انتخابات سے جاری سلسلہ کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو تلنگانہ میں اقتدار حاصل کرنے سے روکنے کا کسی بھی جماعت میں دم نہیں ہے۔