مہاراشٹرا

امول دودھ 3 روپے مہنگا

گجرات کوآپریٹیو ملک مارکٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ(جی سی ایم ایم ایف) نے اپنے دودھ امول پاؤچ ملک کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ہے۔

احمدآباد: گجرات کوآپریٹیو ملک مارکٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ(جی سی ایم ایم ایف) نے اپنے دودھ امول پاؤچ ملک کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ہے۔

یہ اضافہ دہلی‘ کولکتہ اور مہاراشٹرا میں ہوا ہے۔

اب امول تازہ 54 روپے‘ امول گولڈ 56 روپے‘ امول کاؤ 56 روپے اور امول اے 2 بفیلو 170 روپے فی لیٹر ملے گا۔

جی ایم سی سی ایف کے ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی۔