دیگر ممالک

قاہرہ میں وزیراعظم مودی کا دورہ مسجد الحاکم

وزیراعظم نے دیواروں اور دروازوں کے ڈیزائن کی ستائش کی۔ زائداز ایک ہزار سال قبل مسجدالحاکم قاہرہ کی چوتھی قدیم ترین مسجد ہے۔ قاہرہ میں وہ دوسری فاطمی مسجد ہے۔

قاہرہ: وزیراعظم نریندرمودی نے اتوار کے دن مصر کی تاریخی 11 ویں صدی کی مسجدالحاکم (قاہرہ) کا دورہ کیا جسے ہندوستان کی داؤدی بوہرہ برادری کی مدد سے بحال کیاگیا ہے۔ دورہ مصر کے دوسرے دن مودی کو مسجد کا مشاہدہ کرایاگیا جس کی تازہ تزئین نو تقریباً3ماہ قبل مکمل ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
ڈی ای او ڈاکٹر رویندر ریڈی نے اردو پرائمری اسکول اولہ کا دورہ کیا
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی

وزیراعظم نے دیواروں اور دروازوں کے ڈیزائن کی ستائش کی۔ زائداز ایک ہزار سال قبل مسجدالحاکم قاہرہ کی چوتھی قدیم ترین مسجد ہے۔ قاہرہ میں وہ دوسری فاطمی مسجد ہے۔ مسجد کا رقبہ 13650 مربع میٹر ہے۔ اندرونی حصہ کا رقبہ 5000 مربع میٹر ہے۔

 ہندوستان میں آباد بوہرے اصل میں فاطمی ہیں۔ یہ لوگ 1970ء سے مسجد کی تزئین نوکرتے رہے ہیں اور مسجد کی دیکھ ریکھ بھی ان ہی کے ذمہ رہی ہے۔ ہندوستانی سفیرمتعینہ مصر اجیت گیتے نے قبل ازیں کہاکہ وزیراعظم کو بوہرہ برادری سے بڑا لگاؤ ہے جو کئی سال سے گجرات میں آباد ہیں۔

تاریخی مسجد16 ویں فاطمی خلیفہ الحاکم باامراللہ کے نام پر بنی ہے اور یہ داؤدی بوہروں کیلئے اہم مذہبی وثقافتی مقام ہے۔ داؤدی بوہرے فاطمی اسمعیلی طیبی مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہیں۔

 ان کی شروعات مصر سے ہوئی تھی اور بعد میں یہ یمن منتقل ہوگئے تھے۔ 11 ویں صدی میں یہ ہندوستان آئے تھے۔ نریندرمودی کو وزیراعظم بننے سے پہلے سے داؤدی بوہروں سے خاصہ لگاؤ ہے۔

a3w
a3w