شمال مشرق

گورنر تلنگانہ کے عہدہ سے استعفی کے 2دن بعد ڈاکٹرتمیلی سائی بی جے پی میں شامل

بتایاجاتا ہے کہ ان کو زعفرانی جماعت چینئی سنٹرل یا پھر کسی اورلوک سبھا نشست سے ٹکٹ دے گی۔2019کے لوک سبھا انتخابات میں ان کو شکست اٹھانی پڑی تھی جس کے بعد مرکزی حکومت نے ان کو تلنگانہ کی گورنر مقررکیاتھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی گورنر کے عہدہ سے استعفی کے دو دن بعد ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔آج چینئی میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں مرکزی وزیرسیاحت جی کشن ریڈی نے انہیں زعفرانی جماعت کا کھنڈواپہنا کر بی جے پی میں شامل کیا۔

متعلقہ خبریں
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
جوفرا آرچر کی جگہ کرس جارڈن ممبئی انڈینس میں شامل

تمیلی سائی نے تلنگانہ کی گورنراورپوڈیچری کی لفٹنٹ گورنر کے عہدہ سے استعفی دے دیاتھا۔اس موقع پر ان کے حامیوں اوربی جے پی کے کارکنوں نے تمیلی سائی اور پارٹی کے حق میں نعرے بازی کی۔تمیلی سائی نے تقریبا چارسال تک گورنر تلنگانہ کے طورپر اپنے فرائض انجام دیئے۔

بتایاجاتا ہے کہ ان کو زعفرانی جماعت چینئی سنٹرل یا پھر کسی اورلوک سبھا نشست سے ٹکٹ دے گی۔2019کے لوک سبھا انتخابات میں ان کو شکست اٹھانی پڑی تھی جس کے بعد مرکزی حکومت نے ان کو تلنگانہ کی گورنر مقررکیاتھا۔

تمیلی سائی کو بی جے پی کی رکنیت کا کارڈ بھی حوالہ کیاگیا۔تمل ناڈو کے بی جے پی ذمہ داروں نے ان کو تہنیت بھی پیش کی اور پارٹی میں واپسی پر ان کا استقبال کیا۔تمیلی سائی نے کشن ریڈی کی شال پوشی کی۔اس موقع پر ان کے حامیوں نے نئے سفر پر ان کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں کااظہار کیا۔