تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات، حیدرآباد میں 2 دن تعطیل کا اعلان

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر حیدرآباد کے تمام اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے 29 اور 30 نومبر کو بند رہیں گے۔ حیدرآبادضلع کلکٹر نے اس بات کا اعلان کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر حیدرآباد کے تمام اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے 29 اور 30 نومبر کو بند رہیں گے۔ حیدرآبادضلع کلکٹر نے اس بات کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

اس سے قبل حکومت نے ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی وجہ سے تلنگانہ کے تمام ملازمین اور ورکرس کے لئے 30 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

اسی دوران والدین کو حیدرآباد کے اسکولوں سے نوٹس بھی موصول ہوئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی وجہ سے تعلیمی ادارے چہارشنبہ اور جمعرات کو بند رہیں گے۔

ایک اسکول کے نوٹس میں لکھا ہے، تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 29 اور 30 نومبر 2023 کو اسمبلی انتخابات 2023 کی وجہ سے دو دن تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

دریں اثنا ریاست میں 30 نومبر کو ہونے والی پولنگ کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ ووٹوں کی گنتی اتوار کو مقرر ہے۔