تلنگانہ

کے ٹی آر نے تلنگانہ کی کول رووف پالیسی متعارف کرائی

تلنگانہ نے پیر کے روز ”کول رووف“ (چھت کو ٹھنڈا رکھنے) کی پالیسی کو متعارف کرایا ہے۔ اس طرح منفرد پالیسی متعارف کرانے والی تلنگانہ‘ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ نے پیر کے روز ”کول رووف“ (چھت کو ٹھنڈا رکھنے) کی پالیسی کو متعارف کرایا ہے۔ اس طرح منفرد پالیسی متعارف کرانے والی تلنگانہ‘ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
پارچہ صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت: کے ٹی آر
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

اس پالیسی کو شروع کرنے کامقصد شہری علاقوں کے مکانات پر گرمی کی حدت کے ثرات اور برقی کھپت کو کم کرناہے۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات کے ٹی آر نے ریاست کو تھرمل کے لحاظ سے آرام دہ بنانے اور گرمی سے بچانے کے ویژن کے ساتھ اس نئی پالیسی کو متعارف کرایاہے۔

اس پالیسی کااطلاق یکم اپریل سے ہوچکاہے اور اسے عمارتو ں کی تعمیر کی اجازت کی درخواستوں کے ساتھ شامل کرلیاگیاہے۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راماراؤ نے کہاکہ حیدرآباد میں ملک بھر کے دفاتر اور اداروں کے قیام کے لیے جگہ مطلوب ہے۔

آج یہاں تلنگانہ ”کول رووف“ پالیسی 2023-28 کاآغاز کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ تلنگانہ ملک کی واحد ریاست ہے جہاں کول رووف پالیسی متعارف کرائی گئی ہے۔ اس پالیسی کو اختیار کرنے کامقصد فضا میں ٹھنڈک لانا اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی سطح کو کم کرناہے۔

تلنگانہ کو ٹھنڈے مقام میں تبدیل کرناہے۔ کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے عوام کو کول رووف ٹکنالوجی میں تربیت ’کول رووف‘ آلات سپلائرس میں مراعات‘مناسب دیکھ بھال کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس پالیسی کو اختیار کرنے کامقصد چند ووٹ حاصل کرنا قطعی نہیں ہے۔

ہم اس پالیسی پر ٹی ایس بی پاس کے ذریعہ عمل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کول رووف پالیسی پر فی مربع میٹرصرف300 روپئے کاخر چ آئے گا۔ وزیر بلدی نظم و نسق نے کہاکہ حکومت نے 2030 تک حیدرآباد میں 200 مربع کیلو میٹر اور ماباقی 100 مربع کیلو میٹر کول رووفنگ میں تبدیل کرنے کا حدف مقرر کیاہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس پالیسی کامقصد آمدنی میں اضافہ کرنا قطعی نہیں ہے۔ ہم عنقریب ہمارا شہر پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں۔ عمارتوں کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد حاصل اشیاء کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے لیے بلڈرس کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ان سے تعاون کی اپیل کی جائے گی۔

کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ کول رووف پالیسی کے مستقبل کی نسلوں کو کافی فائدہ ہوگا۔ مثال دیتے ہوئے کے ٹی آر نے کہاکہ انہوں نے شخصی طور پر اپنے مکان کی چھت پر کول رووف پینٹنگ کرائی جو انتہائی کارآمد ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ بلڈرس اور مالکان میں اس پالیسی کو روبعل لانے کی ترغیب دیں۔

وہ اصل سورج کی شعاعوں کو منعکس کرنے والے ایک رنگ کو چھت پر پینٹ کیا جاتاہے۔ یہ سہل عمل ہے اور مہنگا بھی نہیں ہے۔