مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے میں اسرائیلی فضائی حملے میں 2 فلسطینی شہید

مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں ایک گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے۔ یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے بدھ کے روز دی۔

رام اللہ: مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں ایک گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے۔ یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے بدھ کے روز دی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
حماس کے سرکردہ کمانڈرس کو شہید کرنے آئی ڈی ایف کا دعویٰ
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
اسرائیلی فورسس نے 2 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا

فلسطینی سکیورٹی ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی ڈرون نے طولکرم کے مشرق میں واقع مضافاتی علاقے عقبہ میں میزائل سے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے اس میں آگ لگ گئی۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اپنے پریس بیان میں کہا کہ اس کے عملہ نے نشانہ بننے والی گاڑی سے متاثرین کی لاشیں برآمد کیں، جن کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

فلسطینی کارکنوں نے ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ میزائل کی زد میں آنے کے بعد گاڑی مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک پریس بیان میں تصدیق کی ہے کہ اس نے طولکرم میں فضائی حملہ کیا، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

a3w
a3w