تلنگانہ

میدک کے موضع میں گیاس سلنڈر دھماکہ 2 افراد ہلاک

پکوان گیاس سلنڈر کے دھماکہ میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ منگل کی رات کو دیر گئے ضلع میدک میں پیش آیا۔پولیس نے آج یہاں یہ بات بتائی۔ 2

حیدرآباد: پکوان گیاس سلنڈر کے دھماکہ میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ منگل کی رات کو دیر گئے ضلع میدک میں پیش آیا۔پولیس نے آج یہاں یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
کے سی آر کی حکمرانی ریاست کے عوام کیلئے باعث فخر: ہریش راؤ

ایک 6سالہ لڑکی اور اُس کی 60سالہ دادی ہلاک ہوگئے۔جبکہ دھماکہ کی وجہ سے مکان میں آگ لگ گئی۔ پولیس کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ یہ واقعہ ضلع میدک کے موضع چنا شیوانور میں پیش آیا۔ مہلوکین کی شناخت مدھو اور دادی انجماں کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

دھماکہ کی وجہ سے مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس کے مطابق انجماں جوکہ حیدرآباد میں 2لڑکو ں کے ساتھ رہتی ہیں میدک کو آئی ہوئی تھیں۔ تاکہ راشن شاپ سے چاول کے علاوہ ماہانہ وظیفہ حاصل کیا جاسکے۔

انجماں کے ساتھ پوتری بھی آئی ہوئی تھی۔درمیانی رات کو دھماکہ کی آواز کی وجہ موضع میں سنسنی پھیلا گئی ایک فائر انجن کو طلب کرلیا گیا اور آگ بجھادی گئی۔

پولیس نے شبہ کیا ہے کہ گیاس کے اخراج کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری دواخانہ کو منتقل کردی گئی ہیں۔پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔