دہلی

بین الاقوامی طلبہ کیلئے 2 خصوصی زمروں کا ویزا

وزارتِ داخلہ نے ای اسٹوڈنٹ ویزا اور ای اسٹوڈنٹ ایکس ویزا کی شروعات کی ہے۔ تمام درخواست گزاروں کو حکومت کی اسٹڈی اِن انڈیا پورٹل استعمال کرنا ہوگا۔

نئی دہلی: ہندوستان میں بین الاقوامی طلبہ کے لئے دو خصوصی زمروں کے ویزا شروع کئے ہیں۔ وزارتِ داخلہ نے ای اسٹوڈنٹ ویزا اور ای اسٹوڈنٹ ایکس ویزا کی شروعات کی ہے۔ تمام درخواست گزاروں کو حکومت کی اسٹڈی اِن انڈیا پورٹل استعمال کرنا ہوگا۔

ای اسٹوڈنٹ ویزا کی سہولت اس پورٹل پر رجسٹرڈ اہل بیرونی طلبہ کے لئے ہوگی جبکہ ای اسٹوڈنٹ ایکس ویزا بیرونی طلبہ پر منحصر افراد کو ملے گا۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اب ہندوستان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے کے خواہاں طلبہ کو ویب سائٹ کے ذریعہ درخواست دینا لازمی ہوگا۔ اسٹوڈنٹ ویزا پانچ سال تک کے لئے جاری ہوتا۔ اس میں توسیع بھی ممکن ہے۔