حیدرآباد

نوٹا کو غیر حقیقی امیدوار قرار دینے فورم فارگڈ گورننس کا مطالبہ

فورم فار گڈ گورننس نے کہا یہ فیصلہ یقینی بناتا ہے کہ انتخابات NOTA کے ووٹوں سے قطع نظر کرائے جائیں۔ تلنگانہ میں 2019 کے پنچایت انتخابات میں، کچھ گاؤں میں سرپنچ کے عہدے کی نیلامی ہوئی، اور سب سے زیادہ بولی لگانے والا بلا مقابلہ منتخب ہوا۔

حیدرآباد: فورم فار گڈ گورننس نے ریاستی الیکشن کمشنر سی پارتھا سارتھی سے ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ NOTAکو غیر حقیقی امیدوار قرار دیں۔جس سے بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں کسی نا اہل امیدوار کے متفقہ انتخاب کو روکا  جا سکے۔

 فورم فار گڈ گورننس کے مطابق، جب انتخابات میں کسی ووٹر کی جانب سے کسی امیدوار کو ترجیح نہیں دی جاتی ہے، تو ووٹر NOTA کا انتخاب کرتے ہیں۔ تاہم، فی الحال NOTA کو ووٹ دینے کا مطلب تمام امیدواروں کو مسترد کرنا ہے، اور کوئی اہم کارروائی نہیں کی جاتی ہے چاہے NOTA کو کتنے ہی ووٹ مل جائیں۔

 فورم فار گڈ گورننس نے کہا کہ ریاست گجرات میں پارلیمانی انتخابات میں کسی ایک امیدوار کو فائدہ پہنچانے کے لیے، باقی تمام امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔ یہ صورتحال مدھیہ پردیش میں بھی سامنے  آئی۔

 واضح رہے کہ NOTA کو فرضی امیدوار قرار دینے اور متفقہ انتخابات کو روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں ایک مقدمہ زیر التوا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں، ہریانہ، مہاراشٹر، اور دہلی میں ریاستی الیکشن کمیشن نے NOTA کو فرضی امیدوار قرار دیا تھا۔

فورم فار گڈ گورننس نے کہا  یہ فیصلہ یقینی بناتا ہے کہ انتخابات NOTA کے ووٹوں سے قطع نظر کرائے جائیں۔ تلنگانہ میں 2019 کے پنچایت انتخابات میں، کچھ گاؤں میں سرپنچ کے عہدے کی نیلامی ہوئی، اور سب سے زیادہ بولی لگانے والا بلا مقابلہ منتخب ہوا۔

 ایسے فیصلہ اور عمل لوگوں کو ان کے ووٹ کے حق کو چھین لے گا اور یہ جمہوریت کے بقا کے لیے  تباہ کن سمجھا جانا چاہیے۔ تلنگانہ میں جلد ہی انتخابات ہو سکتے ہیں۔ فورم فار گڈ گورننس نے ریاستی الیکشن کمشنر سے درخواست کی ہے کہ وہ نوٹا کو ریاست میں ایک فرضی امیدوار کے طور پر تسلیم کریں۔

a3w
a3w