سوشیل میڈیاکرناٹک

برسرعام بوسہ بازی پر 2 طلباء کالج سے معطل

اطلاعات کے مطابق ”لو جہاد“ کا الزام عائد کرتے ہوئے ہندو کارکنان‘ لڑکے کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ وہ لڑکے کے ہندو لڑکی سے عشق کرنے پر سوال اٹھارہے ہیں۔

بنگلورو: ایک کتاب کی رسم رونما ئی تقریب میں بغل گیر ہوکر بوسہ بازی کرنے والے طلباء کو معطل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس تقریب میں اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے بھی شرکت کی تھی۔ لڑکا مسلم اور لڑکی ہندو ہونے کی وجہ سے اس معاملے نے فرقہ وارانہ موڑ لے لیا۔

 سوشل میڈیا پر اس معاملے پر خوب بحث ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق ”لو جہاد“ کا الزام عائد کرتے ہوئے ہندو کارکنان‘ لڑکے کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ وہ لڑکے کے ہندو لڑکی سے عشق کرنے پر سوال اٹھارہے ہیں۔

معاملے کے فرقہ وارانہ موڑ لیتے ہی خانگی کالج کے انتظامیہ نے بیلتانگڑی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرواتے کرتے ہوئے طلباء کے تعلق سے مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

 کالج نے کہا تھا کہ اس واقعہ کے تعلق سے علم ہونے کے بعد دونوں طلباء کو کالج سے معطل کردیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ طلباء نے اس وقت بوسہ بازی کی جب اپوزیشن لیڈر سدارامیا گزشتہ ہفتہ بیلتانگڈی ٹاؤن میں کتاب کی رسم اجراء میں شرکت کررہے تھے۔ تاہم ہندو کارکنوں نے الزام عائد کیا کہ صرف ہندو لڑکی کو کالج سے معطل کیاگیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

a3w
a3w