بین الاقوامی

دنیا کے 500 امیر ترین افراد کا خزانہ مزید بڑھ گیا

بلوم برگ انڈیکس نے دنیا کے 500 امیر ترین افراد سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے خزانے میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جب کہ بزنس ٹائیکون اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔

واشنگٹن: بلوم برگ انڈیکس نے دنیا کے 500 امیر ترین افراد سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی دولت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دنیا کے امیر ترین افراد 2022 میں 10 کھرب ڈالرس سے محروم:رپورٹ
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
لڑکی کی بہیمانہ ہلاکت کا واقعہ، دہلی پولیس سے کارروائی رپورٹ طلب کی گئی
جونیئر این ٹی آر کی فلم ’ دیورا‘ کا فرسٹ لک ریلیز
خاتون ریسلرس کے الزامات پر دہلی پولیس کمشنر سے رپورٹ طلب

بلوم برگ انڈیکس نے دنیا کے 500 امیر ترین افراد سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے خزانے میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جب کہ بزنس ٹائیکون اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔

بلومبرگ کی جاری رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے دولتمند شخص ایلون مسک کے خزانے میں ایک سال کے دوران میں 111 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 248 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

ایلون مسک کے بعد ایک سالہ مدت کے دوران ایمزون کے مالک جیف بیزوز کے اثاثوں میں دوسرا سب سے بڑا اضافہ ہوا ہے اور 52 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ ان کی دولت 169 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

بل گیٹس کی دولت بھی 27 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 136 ارب ڈالر کے مالک بن گئے ہیں جب کہ فیس بُک اور تھریڈز کے مارک زکربرگ کے اثاثے 66 ارب ڈالر اضافے کے بعد 112 ارب ڈالر کے ہندسے کو چھو گئے ہیں۔

a3w
a3w