دہلی
نیپال سے 2ہزار ہندوستانیوں کی واپسی
تشدد زدہ نیپال سے کم از کم 2 ہزار ہندوستانی گزشتہ 3 دن میں مغربی بنگال کے سلیگڑی میں پانی ٹانکی بارڈر کے ذریعہ ہندوستان لوٹ آئے۔
نئی دہلی (آئی اے این ایس) تشدد زدہ نیپال سے کم از کم 2 ہزار ہندوستانی گزشتہ 3 دن میں مغربی بنگال کے سلیگڑی میں پانی ٹانکی بارڈر کے ذریعہ ہندوستان لوٹ آئے۔
ایس ایس بی کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔
وطن واپس لوٹنے والے ہندوستانیوں نے راحت کی سانس لی۔ یہ تمام ہندوستانی یا تو محنت مزدوری کرنے کے لئے نیپال گئے تھے یا سیاحت کیلئے گئے تھے۔