تلنگانہ

کتہ گوڑم میں نئی نویلی دلہن کا اغوا

نوین عرف سنی اور مادھوی جن کی حال میں ہی محبت کی شادی ہوئی ہے آٹو رکشہ میں جارہے تھے کہ چند افراد نے راستہ میں کار لاتے ہوئے آٹو کو روکدیا۔

حیدرآباد: ریاست کے ضلع بھدرا دری کتہ گوڑم میں جمعرات کے روز نامعلوم افراد نے ایک نئی نویلی دلہن کا اغوا کرلیا۔ ان نامعلوم افراد نے خاتون کے شوہر پر حملہ کیا اورپھر نئی دلہن کا اغواء کرلیا۔ اغوا کی یہ واردات آج دوپہر کتہ گوڑم میں پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
ٹی ڈی پی کے مغویہ پولنگ ایجنٹس کو پولیس نے رہا کرالیا
فرار ہونے سے انکارپر معشوقہ کے بچے کا اغوا
تاوان کے لئے 6 سالہ بچہ کو اغوا کر کے ہلاک کردیا گیا
جائیداد کے لیے بہن نے بھائی کا اغوا کروایا

 نوین عرف سنی اور مادھوی جن کی حال میں ہی محبت کی شادی ہوئی ہے  آٹو رکشہ میں جارہے تھے کہ چند افراد نے راستہ میں کار لاتے ہوئے آٹو کو روکدیا۔ حملہ آوروں نے نوین کو زدو کوب کیا اور مادھوی کو کار میں لے کر فرار ہوگئے۔

 نوین نے پولیس میں شکایت درج کرائی اور کہا کہ ہماری بین ذاتی شادی تھی۔ میرے سسرالی رشتہ دار اس شادی کے خلاف تھے۔ انہوں نے ہی مادھوی کا اغوا کیا ہے۔ مادھوی جو ایم بی اے کی تعلیم حاصل کررہی ہے، پروجیکٹ ورک کیلئے شوہر کے ساتھ کالج گئی ہوئی تھی۔

دونوں، لنچ کیلئے آٹو میں جارہے تھے کہ اغوا کنندوں نے ان کا راستہ روکا اور مادھوی کو لے کر فرار ہوگئے۔ نوین فوری پولیس سے رجوع ہوا اور بتایا کہ اس کی اور بیوی کی جانوں کو خطرہ ہے پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔