سالگرہ تقریب میں پہنچ کر ہنگامہ آرائی، 4 زنخے گرفتار

فنکشن ہال کے مالک نے اس بات کی شکایت کلثوم پورہ پولیس سے کی جس کے بعد پولیس نے اس شکایت کی بنیاد پر ایک مقدمہ درج کرکے ان زنخوں کو آج گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔

حیدرآباد: سالگرہ کی تقریب میں پہنچ کر رقم کے لئے دباوڈالنے،ہنگامہ آرائی کرنے اور نیم برہنہ ہونے والے چارزنخوں کو شہرحیدرآباد کی کلثوم پورہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق 7جنوری کوایک فنکشن ہال میں ہوئی اس سالگرہ کی تقریب کے دوران اچانک زنخے پہنچ گئے اور رقم دینے کیلئے اصرار کیا اور برہنہ ہوگئے

۔فنکشن ہال کے مالک نے اس بات کی شکایت کلثوم پورہ پولیس سے کی جس کے بعد پولیس نے اس شکایت کی بنیاد پر ایک مقدمہ درج کرکے ان زنخوں کو آج گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے عوام کو مشورہ دیا کہ کسی بھی مقام پر زنخوں کی جانب سے پریشان کرنے کی اطلاع فوری طورپر پولیس کو دی جائے تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button