ایران جنگ میں اب تک 204 بچے شہید ہو چکے
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی ہلال احمر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران جنگ کے دوران اب تک 204 بچے شہید ہوچکے ہیں۔ ان میں 53 بچوں کی عمر پانچ سال سے کم تھی۔
تہران: ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ ایران جنگ میں اب تک 204 بچے اور دو حاملہ خواتین شہید ہوچکی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی ہلال احمر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران جنگ کے دوران اب تک 204 بچے شہید ہوچکے ہیں۔ ان میں 53 بچوں کی عمر پانچ سال سے کم تھی۔
ان حملوں میں دو حاملہ خواتین بھی شہید ہوئی ہیں جب کہ اب تک 18 ہزار سے زائد عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔
ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ بچوں اور حاملہ خواتین کو نشانہ بنانا فوجی کارروائی نہیں۔ ایسے حملے انسانی وقار کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
ہلال احمر نے بتایا کہ اسرائیلی اور امریکی فضائی حملوں میں 498 اسکول اور 251 طبی مراکز تباہ ہو چکے ہیں۔ تباہ ہونے والی املاک میں 17 ریڈ کریسنٹ مراکز بھی شامل ہیں۔
ان حملوں میں 70 ہزار سے زیادہ شہری مکانات کو نقصان پہنچا۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں ان کھلی خلاف ورزیوں پر خاموش نہ رہیں اور اس جنگ کو رکوانے کے لیے اقدامات کریں۔