حیدرآباد

حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر انڈیگو کے69 طیاروں کی آمدوروانگی منسوخ،طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

کویت سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والی کویتی ایئر ویز کے طیارہ(KU-373) کو بم کی دھمکی کا ای میل موصول ہوا۔ دھمکی ملنے کے فوراً بعد پرواز کا رخ مسقط ایرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر انڈیگو ایئرلائنس کے حکام نے آج اہم کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 69 پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس
نعتیہ کلام دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کرتا ہے: سعداللہ خان سبیل

ایئرلائن حکام نے اعلان کیا کہ شمس آباد ایئرپورٹ پر آنے والی 26 پروازیں اور شمس آباد ایئرپورٹ سے مختلف ریاستوں کو جانے والے 43 طیاروں کومنسوخ کیاگیاہے۔


دریں اثنا، شمس آباد ایرپورٹ پر آنے والے مزید دو بین الاقوامی طیاروں کو بم کی دھمکی والے ای میل موصول ہوئے ہیں۔


کویت سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والی کویتی ایئر ویز کے طیارہ(KU-373) کو بم کی دھمکی کا ای میل موصول ہوا۔ دھمکی ملنے کے فوراً بعد پرواز کا رخ مسقط ایرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔


لندن سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والی برٹش ایئرویزکے طیارہ (BA-277) کو بھی بم کی دھمکی کا ای میل موصول ہوا۔


دھمکی آمیز ای میل ملنے کے باوجود، پائلٹ نے طیارہ کو شمس آباد ایرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کروایا۔ مسافروں کو طیارہ سے اتار کر انہیں احتیاطی طور پر علیحدہ جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بم اسکواڈ کی ٹیموں کو موقع پر بلا لیا گیا ہے اور طیارہ کی تلاشی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔