حیدرآباد

ناگر جنا ساگر کے 22 گیٹ کھول دیئے گئے

محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں نے مزید گیٹس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سطح آب کو معمول کے مطابق برقرار رکھا جاسکے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سری سیلم پروجیکٹ اور دوسرے علاقوں سے پانی مسلسل داخل ہوتا جارہا ہے۔

حیدر آباد: شدید بارش اور پانی کے مسلسل بہاؤ کی وجہ ناگر جنا ساگر کے 22 کریسٹ گیٹ کھول دیئے گئے تاکہ زائد پانی کے اخراج کو یقینی بنایا جاسکے۔ دریائے کرشنا پر تعمیر ناگر جنا ساگر پروجیکٹ میں پانی کا بہاؤ مسلسل جاری ہے۔ زائد پانی کے اخراج کے لئے حکام نے 22 گیٹس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں نے مزید گیٹس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سطح آب کو معمول کے مطابق برقرار رکھا جاسکے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سری سیلم پروجیکٹ اور دوسرے علاقوں سے پانی مسلسل داخل ہوتا جارہا ہے۔

 سطح آب کو خطرہ کے نشان سے نیچے رکھنے کے لئے عہدیداروں نے پانی کے اخراج کا فیصلہ کیا ہے۔ نلگنڈہ کے ضلع کلکٹر نارائن ریڈی اور ناگر جنا ساگر پروجیکٹ (این ایس پی) کے چیف انجینئر ناگیشور راؤ نے پیر کو ابتداء میں 3 گیٹس کھولے تھے، لیکن پانی کے ذخیرہ آب میں تیزی سے داخل ہونے اور سطح میں اضافہ کی وجہ سے مزید گیٹس کھولنا پڑا اور بعد میں 7 گیٹس کھول دیئے گئے۔

پیر کی رات کو ناگر جنا ساگر میں پانی تیز رفتاری کے ساتھ داخل ہونے لگا جس کے بعد عہدیداروں نے مزید گیٹس کھولنے کا فیصلہ کیا اور آخر کار جملہ 22 گیٹس کھول دیئے گئے۔ برقی کی پیداوار کے لئے 1.96 لاکھ کیوزکس پانی جاری کیا جارہا ہے۔ نہروں کے ذریعہ بھی زائد پانی کا اخراج عمل میں لایا جارہا ہے۔

a3w
a3w