مشرق وسطیٰ

ایران میں گزشتہ 65 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 244 لوگوں کی موت

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل نے جمعہ کی صبح تہران اور ایران کے کئی دوسرے شہروں پر فضائی حملے کیے جس میں ملک کے کئی اعلیٰ فوجی کمانڈر اور ایٹمی سائنسدان ہلاک ہوئے۔ ہفتے اور اتوار کو ایران کے مختلف علاقوں میں حملے جاری رہے۔

تہران: گزشتہ 65 گھنٹوں کے دوران ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 244 اموات اور تقریباً 1,277 افراد زخمی ہوئے۔

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان حسین کرمان پور نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

مسٹر کرمان پور نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور زخمیوں کی تعداد 1,277 ہے۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں 90 فیصد سے زیادہ عام شہری تھے۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل نے جمعہ کی صبح تہران اور ایران کے کئی دوسرے شہروں پر فضائی حملے کیے جس میں ملک کے کئی اعلیٰ فوجی کمانڈر اور ایٹمی سائنسدان ہلاک ہوئے۔ ہفتے اور اتوار کو ایران کے مختلف علاقوں میں حملے جاری رہے۔

اس کے جواب میں ایران نے جمعہ سے اسرائیل کے کئی اہداف پر میزائل حملے کیے ہیں جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ مارے گئے ہیں اور کافی نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
جنگ بندی میں توسیع، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تو اسے ‘بے مثال مسائل’ کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ