تلنگانہ

کسانوں کی زندگیوں میں روشنی لانے تلنگانہ حکومت کاعزم : وزیر پونم پربھاکر

آج صبح اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسی سلسلہ میں آج شام وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں وزیر زراعت ناگیشور راؤ کی نگرانی میں ریاست بھر میں رعیتو ویدیکا مراکز پر ویڈیو کانفرنس یونٹس کا افتتاح عمل میں آئے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ و بی سی ویلفیئر پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت عوامی حکمرانی کی اصل روح کو کسانوں کی خوشحالی کے ذریعہ نافذ کرنے کے پختہ عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا


آج صبح اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسی سلسلہ میں آج شام وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں وزیر زراعت ناگیشور راؤ کی نگرانی میں ریاست بھر میں رعیتو ویدیکا مراکز پر ویڈیو کانفرنس یونٹس کا افتتاح عمل میں آئے گا۔


وزیر نے بتایا کہ یہ یونٹس ایک سائنسی کسان انقلاب کا آغاز ہیں جس میں تمام شہریوں کو فریق بنا کر حکومت کی اسکیمات کو قریب لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسان قرض معافی اسکیم کو عملی جامہ پہنایا ہے، حکومت نے کسانوں کے قرض کو ختم کرنا اپنا پہلا فریضہ سمجھا۔ اسی کے تحت حسن آباد حلقہ میں 35,404 کسانوں کے لیے 274 کروڑ 67 لاکھ قرض معاف کیا گیا ہے۔ اس موقع پر حسن آباد کے کسانوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا گیا۔


انہوں نے بتایا کہ سیزن کے آغاز سے قبل ہی حکومت "رعیتوبھروسہ”، بونس اور معیاری بیجوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ ریاستی حکومت آئل فارم کی کاشت کو بھی بڑے پیمانہ پر فروغ دے رہی ہے جس سے کم محنت میں طویل مدتی مالی استحکام حاصل ہو سکتا ہے۔