تلنگانہ
حلقہ لوک سبھا نظام آباد سے تاحال 26 امیدواروں کے پرچے نامزدگی داخل
حلقہ لوک سبھا نظام آباد سے تاحال 26 امیدواروں نے اپنے پرچے نامزدگی داخل کئے ہیں۔

نظام آباد: حلقہ لوک سبھا نظام آباد سے آج یعنی منگل کو 16 امیدواروں نے اپنا اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
ضلع الیکشن عہدیدار و ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنومنتھو کے مطابق نظام آباد پارلیمنٹ سیٹ کے لئے تاحال 26 امیدواروں نے جملہ 44 سیٹ پرچہ جات داخل کئے ہیں۔
بی آر ایس امیدوار باجی ریڈی گووردھن اور کانگریس امیدوار ٹی جیون ریڈی پہلے ہی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر چکے ہیں۔ بی جے پی امیدوار اروند دھرما پوری 25 اپریل کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔