دہلی

ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کے قبضہ سے 26 آئی فونس ضبط (ویڈیوز)

انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج یہاں محکمہ کسٹمز کے عہدیداروں نے ایک خاتون کے وینٹی بیاگ (میک اپ کا پرس) سے مارکٹ میں نئے متعارف کردہ 26 آئی فونس 16 پرومیکس آلہ جات ضبط کیا۔

نئی دہلی(پی ٹی آئی) انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج یہاں محکمہ کسٹمز کے عہدیداروں نے ایک خاتون کے وینٹی بیاگ (میک اپ کا پرس) سے مارکٹ میں نئے متعارف کردہ 26 آئی فونس 16 پرومیکس آلہ جات ضبط کیا۔

متعلقہ خبریں
میٹرو ریل مرحلہ دوم کے تعمیراتی کاموں کو چیف منسٹر کی منظوری
چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی روانہ
اسمارٹ فونس چوری کرنے والی ٹولی بے نقاب، 31ملزمین گرفتار
حیدرآباد میں راشن چاول کی بڑے پیمانہ پر اسمگلنگ: ٹاسک فورس کے کانسٹبل کی نگرانی میں غیر قانونی سرگرمیاں جاری؟
بہار میں دیسی ساختہ پستول کی اسمگلنگ، طالبہ گرفتار

محکمہ کی جانب سے آج جاری کردہ بیان کے مطابق کل ہانگ کانگ سے آمد پر عہدیداروں نے 30 سال دہے کے آخر کی عمر والی خاتون کو پوچھ تاچھ کے لیے روکا۔

اس کے بیاگیج اور شخصی تفصیلی جانچ پر وینٹی بیاگ میں چھپائے گئے 26 آئی فون، 16 پرومیکس برآمد کیے گئے، جب کہ خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

اس واقعہ کی شخصی نوعیت ہونے یا بڑے اسمگلنگ سنڈیکیٹ سے وابستگی کی تحقیقات کی جارہی ہیں جو قیمتی الیکٹرانکس آلہ جات کی اسمگلنگ سے متعلق ہوسکتا ہے۔

قانون کسٹمز 1962 کی دفعہ 110 کے تحت آئی فونس ضبط کیے گئے۔ محکمہ کسٹمز نے ضبط کردہ آئی فونس کی قیمت کا اندازہ 30,66,328 روپیہ کیا ہے۔