جرائم و حادثات

سستے عمرہ ٹکٹ کا جھانسہ ممبئی سے 2 افراد گرفتار

ملزمین اترپردیش کے ضلع بدایوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ممبئی میں رہتے ہیں۔ دونوں کے کھاتوں میں ملک کے مختلف حصوں سے زائرین ِ عمرہ کی طرف سے جمع کرائے گئے 50 لاکھ روپے تھے۔

اندور: اندور پولیس نے منگل کے دن ممبئی سے 2  افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان پر سستے عمرہ ٹکٹ دلانے کا وعدہ کرتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے زائرین کو 50لاکھ روپیوں کا دھوکہ دینے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
وقوفِ عرفہ کا منظر دنیا کے کسی بھی خطے میں نظر نہ آنے والا ایک منفرد روحانی منظر
پلاسٹک کے نوٹ کی تجویز پر بات چیت ابتدائی سطح پر آر بی آئی گورنر
فلم دھرندھر دی ریوینج نے 339 کروڑ روپے کا بزنس کیا
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم

پولیس کے بموجب ملزمین اترپردیش کے ضلع بدایوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ممبئی میں رہتے ہیں۔ دونوں کے کھاتوں میں ملک کے مختلف حصوں سے زائرین ِ عمرہ کی طرف سے جمع کرائے گئے 50 لاکھ روپے تھے۔

ملزمین نے آن لائن پیمنٹ ملنے کے بعد ممبئی تا جدہ ایرٹکٹ بک کرائے تھے لیکن بعدازاں بکنگ کینسل کردی تھی اور رقم ان کے کھاتوں میں واپس آگئی تھی۔

 دھوکہ کا شکار ہونے والوں میں بعض کا تعلق اندور‘ دہلی‘ کولکتہ‘ مرادآباد‘ دیوریا اور دیگر شہروں سے ہے۔ ملزمین کو آن لائن گیمس کھیلنے کی لت ہے جس میں انعامی رقم ملتی ہے۔