شمالی بھارت

بہار کے موضع میں پاکستانی پرچم لہرانے کی تردید

بہار کے ضلع پورنیہ میں پاکستانی پرچم لہرانے کی خبروں کے ایک دن بعد مقامی نظم ونسق نے کہا ہے کہ وہ ایک مذہبی پرچم تھا پاکستانی پرچم نہیں۔

پٹنہ: بہار کے ضلع پورنیہ میں پاکستانی پرچم لہرانے کی خبروں کے ایک دن بعد مقامی نظم ونسق نے کہا ہے کہ وہ ایک مذہبی پرچم تھا پاکستانی پرچم نہیں۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
پاکستانی چوکی پر حملہ، 5 فوجی اور 5 دہشت گرد ہلاک
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار

ڈی ایس پی (صدر) پورنیہ سریندر کمار سروج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستانی پرچم نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ سپاہی ٹولہ نامی موضع میں محمد مبارک الدین نامی شخص کے مکان پر ایک جھنڈا لہرایا گیا۔ ہم نے وہاں سبز رنگ کا مذہبی پرچم پایا۔ ہم پتہ چلارہے ہیں کہ افواہیں کیسے پھیلیں۔