مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں مزید 27 فلسطینی شہید

صہیونی فوج کے مظالم جاری ہیں، غزہ بھر میں فضائی حملوں میں مزید 27 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ: صہیونی فوج کے مظالم جاری ہیں، غزہ بھر میں فضائی حملوں میں مزید 27 فلسطینی شہید ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اسرائیلی بربریت کی انتہا، فلسطینیوں کی لاشیں چھت سے پھینک دیں
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے خان یونس اور رفح کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا،

جس میں لوگوں کے ایک گروپ پر حملہ بھی شامل ہے جو تجارتی مال بردار ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے میں سہولت فراہم کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس حملے میں کم از کم 10 افراد شہید ہوئے، زخمیوں کو نصیر ہسپتال منتقل کیا گیا۔