شمال مشرق

ہند میں داخل میانمار کے 29 سپاہیوں کو وطن واپس بھیج دیاگیا

میانمار کے 29 سپاہی جو کہ انتہاپسند گروپ پیپلزڈیفینس فورس(پی ڈی ایف) کے ساتھ بندوقوں کی شدید لڑائی کے بعد میزورم میں داخل ہوگئے تھے‘ انہیں آج ان کے وطن کو واپس بھیج دیاگیا ہے۔

ایزوال: میانمار کے 29 سپاہی جو کہ انتہاپسند گروپ پیپلزڈیفینس فورس(پی ڈی ایف) کے ساتھ بندوقوں کی شدید لڑائی کے بعد میزورم میں داخل ہوگئے تھے‘ انہیں آج ان کے وطن کو واپس بھیج دیاگیا ہے۔

ایک سرکاری عہدیدار نے آج یہاں یہ بات بتائی اور کہا ہے کہ میانمار کے کئی افراد ہندوستان میں داخل ہوتے جارہے ہیں۔

حکام کی جانب سے ایسے افراد پرنظررکھی جارہی ہے تاکہ انہیں ان کے وطن کو واپس کیاجاسکے۔

عہدیدار نے مزید بتایاہے کہ میانمار کی فوج کے 74 سپاہی جوکہ ہندوستان میں داخل ہوگئے تھے انہیں بھی ان کے ملک روانہ کردیاگیا ہے۔

16نومبر کو 29 سپاہی میزورم میں داخل ہوئے تھے لیکن حکام نے صورتحال کاجائزہ لیتے ہوئے ان کے وطن کو روانہ ہونے پر مجبور کردیا۔

عہدیدار نے بتایاہے کہ مسلسل بارش کی وجہ ہندوستان میں داخل ہونے والے ان افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔