ایشیاء

پاکستان میں بارش سے متعلق حادثات میں 293 ہلاک، 564 زخمی

نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ دو مہینوں میں مانسون بارش سے ہونے والے حادثات میں مجموعی طور پر 293 افراد ہلاک اور 564 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ دو مہینوں میں مانسون بارش سے ہونے والے حادثات میں مجموعی طور پر 293 افراد ہلاک اور 564 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
پاکستان میں ججس کے قافلہ پر حملہ، 2پولیس عہدیدار ہلاک
پاکستان اب دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا 
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
پاکستانی آئی ایس آئی کے لئے جاسوسی، ایک پنجابی گرفتار

ایجنسی نے بتایاکہ موسلا دھار بارش نے ملک بھر میں 19,572 مکانات، 39 پلوں اور کئی اسکولوں کو جزوی یا مکمل طور پر نقصان پہنچایا ہے، ایجنسی نے مزید کہا کہ یکم جولائی سے 31 اگست تک تقریباً 1,077 مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ نقصانات اور جانی نقصانات مشرقی پنجاب سے درج ہوئے، جہاں طوفانی بارش کے باعث 112 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 302 زخمی ہوئے، اس کے بعد شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخوا میں 88 افراد ہلاک اور 129 زخمی ہوئے۔

ایجنسی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کے کچھ حصوں میں درمیانے درجے سے بھاری بارش کا سلسلہ متوقع ہے۔

a3w
a3w