سوشیل میڈیاشمالی بھارت

بہو نے اپنے عاشق کے ساتھ ملکر ساس کا قتل کردیا

جانچ میں پتہ چلا کہ متوفیہ کی بہو نیتو دیوی کا معاشقہ گاؤں کے ہی وشال راؤ سے چل رہا تھا۔ اس معاشقے کی جانکاری اسراوتی کو ہوگئی تھی۔ اس نے اس بات کی جانکاری اپنے بیٹے کرشن مراری کو بتانے کے لئے کہا تھا۔

دیوریا: اترپردیش کے ضلع دیوریا کے گوری بازار علاقے میں بزرگ خاتون کے قتل کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے جمعرات کو متوفیہ کی بہو ، اس کے عاشق اور دیگر ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ بکھرا گاؤں میں چہارشنبہ کو اسراوتی نامی ایک بزرگ خاتون کی لاش ملی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر معاملے کی جانچ کررہی تھی۔

جانچ میں پتہ چلا کہ متوفیہ کی بہو نیتو دیوی کا معاشقہ گاؤں کے ہی وشال راؤ سے چل رہا تھا۔ اس معاشقہ کی جانکاری اسراوتی کو ہوگئی تھی۔ اس نے اس بات کی جانکاری اپنے بیٹے کرشن مراری کو بتانے کے لئے کہا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ معاشقہ کا راز فاش ہونے کے ڈر سے نیتو نے اپنے عاشق وشال اور اس کے دوست پرشانت راؤ کے ساتھ مل کر وشال کے نئے مکان میں اسراوتی کا قتل کردیا اور لاش کو گھر میں ہی چھپا دیا۔

لاش سے بدبو آنے پر تینوں رات میں لاش کو گاؤں میں ایک مندر کے نزدیک پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔پولیس نے آج تینوں کو گرفتارکرلیا ہے۔