مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

سعودی عرب میں مملکت سے غداری کرنے پر 3 سعودی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ جن شہریوں کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے وہ تینوں شہری دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ تھے۔

ریاض: سعودی عرب میں مملکت سے غداری کرنے پر 3 سعودی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ جن شہریوں کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے وہ تینوں شہری دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ تھے۔

متعلقہ خبریں
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

عرب میڈیا کے مطابق ان تینوں ملزمان میں حنیفیس الھدلی، ماجدی بن محمد بن عطین الکعبی اور ریاض بن عامر بن مطر بن الکعبی شامل ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تینوں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے دہشت گردوں کی تنظیموں کی مدد کی اور دہشتگردانہ سوچ اختیار کرتے ہوئے خون ریزی کا حصہ بننے کی کوشش کی۔

ان پر مزید الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے لوگوں کو مشتعل کیا جب کہ الزامات ثابت ہونے پر تینوں کو اتوار کے روز ریاض میں سزا دی گئی۔