کاکتیہ یونیورسٹی کی 3 طالبات کو چوہوں نے کاٹ لیا
طالبات نے کہاکہ اس شکایت پر متعلقہ حکام نے ان کو چوہوں سے چھٹکارا دلانے کے سلسلہ میں کوئی اقدامات نہیں کئے۔ان طالبات نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ ان کے پیروں اور ہاتھوں کوان چوہوں نے کاٹ کر زخمی کردیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل کی کاکتیہ یونیورسٹی کی تین طالبات چوہوں کے کاٹنے سے زخمی ہوگئیں۔یہ طالبات ان کی نقل و حرکت سے پریشان کن ہیں۔ لڑکیوں کے ہاسٹلس میں چوہے بڑی تعداد میں نظرآرہے ہیں۔
طالبات نے کہاکہ اس شکایت پر متعلقہ حکام نے ان کو چوہوں سے چھٹکارا دلانے کے سلسلہ میں کوئی اقدامات نہیں کئے۔ان طالبات نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ ان کے پیروں اور ہاتھوں کوان چوہوں نے کاٹ کر زخمی کردیا ہے۔
اس واقعہ سے کاکتیہ کیمپس کے گرلز ہاسٹل میں طالبات میں خوف پایاجاتا ہے۔ ان طالبات نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیمپس کے پدمکشی ہاسٹل ڈی بلاک روم نمبر۔1 میں چوہوں کے کاٹنے سے دو طالبات زخمی ہوگئیں۔ یہ واقعہ صبح 3 بجے کے قریب پیش آیا۔
متاثرہ طالبات کو علاج کے لیے ہنمکنڈہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال سے رجوع کیاگیا۔ طالبات کا کہنا ہے کہ ہاسٹلس میں چوہے بڑی تعداد میں گھوم رہے ہیں لیکن حکام توجہ نہیں دے رہاہے۔