بھارت

محمد زبیر اور پرتیک سنہا کی جوڑی امن کے نوبیل انعام کی دعویدار: رپورٹ

حقائق کی جانچ کرنے والی جوڑی 2022 کے نوبیل امن انعام کی دوڑ میں شامل 343 امیدواروں میں شامل ہے۔ جن میں 251 افراد اور 92 تنظیمیں شامل ہیں۔

نئی دہلی: حقائق کا پتہ لگانے والے صحافی محمد زبیر اور پرتیک سنہا کو 2022 کے نوبیل امن انعام کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

ٹائم میگزین کے مطابق، ناروے کے قانون سازوں کے ذریعے سامنے آئی معلومات میں اس بات کا پتہ چلا ہے کہ فیکٹ چیک سائٹ آلٹ نیوز AltNews کے شریک بانی، پرتیک سنہا اور محمد زبیر نوبیل امن انعام جیتنے کے دعویداروں میں شامل ہیں۔

حقائق کی جانچ کرنے والی جوڑی 2022 کے نوبیل امن انعام کی دوڑ میں شامل 343 امیدواروں میں شامل ہے۔ جن میں 251 افراد اور 92 تنظیمیں شامل ہیں۔

سال2022  کے نوبل امن انعام کے فاتحین کا اعلان اوسلو میں 7 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے کیا جائے گا۔

محمد زبیر کو اس سال جون میں 2018 کے ایک مبینہ اشتعال انگیز ٹویٹ کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی گرفتاری نے عالمی سطح پر غم و غصے کو جنم دیا۔ امریکن غیر منافع بخش کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ہندوستان میں حکومت نے آزادی صحافت کے خلاف اور فرقہ وارانہ مسائل پر رپورٹنگ کرنے والے پریس کے اراکین کے لئے ایک مخالفانہ اور غیر محفوظ ماحول پیدا کیا ہے۔

ایک ماہ بعد انہیں سپریم کورٹ نے ضمانت دے دی اور بعد میں انہیں تہاڑ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔

a3w
a3w