ایشیاء

پولیو کے مزید 3 کیسس

پاکستان میں پولیو وائرس کے مزید 3 کیسس کا پتہ چلا ہے جس کے ساتھ ہی ملک میں جملہ کیسس کی تعداد جاریہ سال 17ہوگئی۔

پشاور (پی ٹی آئی) پاکستان میں پولیو وائرس کے مزید 3 کیسس کا پتہ چلا ہے جس کے ساتھ ہی ملک میں جملہ کیسس کی تعداد جاریہ سال 17ہوگئی۔

حکام نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ تازہ کیمپس میں 2 صوبہ خیبرپختونخواہ کے لکی مروت اور شمالی وزیرستان سے اور ایک سندھ کے ضلع عمر کوٹ سے رپورٹ ہوا۔

پاکستان اور افغانستان دنیا کے آخری 2 مالک ہیں جہاں پولیو ابھی بھی وبا بنا ہوا ہے۔