دہلی
ہاتھرس کیس‘ بی جے پی پرکانگریس کی تنقید
اے آئی سی سی ہیڈکوارٹرس نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کانگریس قائد ڈولی شرما نے کہا کہ بی جے پی کے بیٹی بچاؤ نعرہ کا کھوکھلاپن بے نقاب ہوگیا۔
نئی دہلی: کانگریس نے ہاتھرس عصمت ریزی قتل کیس میں 3 ملزمین کے بری ہونے پر اتوار کے دن بی جے پی کو نشانہ تنقید بنایا۔ اس نے الزام عائد کیاکہ اس سے اترپردیش پولیس اور بعد میں سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کا ناقص ہونا بے نقاب ہوگیا ہے۔
ہاتھرس کی خصوصی عدالت نے گذشتہ جمعرات کو 2020 کے کیس کے اصل ملزم کو عمرقید کی سزاء سنائی جبکہ دیگر3 ملزمین کو بری کردیا۔ اے آئی سی سی ہیڈکوارٹرس نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کانگریس قائد ڈولی شرما نے کہا کہ بی جے پی کے بیٹی بچاؤ نعرہ کا کھوکھلاپن بے نقاب ہوگیا۔
a3w