جرائم و حادثات

کمسن لڑکے کو زندہ جلانے کے الزام میں 3افراد گرفتار

قتل کے پس پردہ وجوہات میں لڑکے کی جانب سے وینکٹیشور ریڈی کی شدید مخالفت کرنا ہے۔ ریڈی، کمسن کی بہن کو ہراساں کردیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم، محبت کے نام پر لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کررہا تھا۔

چیروکوپلی (اے پی): ضلع باپٹلہ میں ایک کمسن لڑکے کو زندہ جلانے کے الزام میں پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان تینوں نے کمسن لڑکے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔ جس کے نتیجہ میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

اصل ملزم 20سالہ پامو وینکٹیشور ریڈی کے ساتھ دیگر3افراد25سالہ پامو گوپی ریڈی، 20 سالہ ایم ویرا بابو اور تمباسامبی ریڈی نے لڑکے کو روکا، اسے زدو کوب کیا اور پھر ان ملزمین نے اس پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔

یہ اندوہناک واقعہ جمعہ16 جون کو 5:30 بجے صبح پیش آیا۔ اصل ملزم دیگر اپنے3افراد کے ساتھ، صبح4بجے سے متاثرہ (لڑکے کا) انتظار کررہا تھا۔ ضلع ایس پی باپٹلہ واکل جندال نے ہفتہ کے روز یہ بات بتائی۔ یہ لڑکا، چیرو کوپلی گاؤں میں ایک ویران مقام پر مردہ پایا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ اس قتل کے پس پردہ وجوہات میں لڑکے کی جانب سے وینکٹیشور ریڈی کی شدید مخالفت کرنا ہے۔ ریڈی، کمسن کی بہن کو ہراساں کردیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم، محبت کے نام پر لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کررہا تھا۔

 دونوں کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد لڑکے نے اس بارے میں سب کو بتایا دیا اور وینکٹیشور ریڈی کی والدہ سے بھی شکایت کی تھی آپ کا بیٹا، میری بہن کو ہراساں کررہا ہے۔ وینکٹیشور ریڈی کی ماں نے اس مسئلہ پر مبینہ طور پر خودکشی کی دھمکی دی تھی۔

 معاملہ سامنے کے بعد لڑکے کے بارے میں ریڈی کے دل میں انتقام، نفرت بڑھنے لگی یہی وجہ ہے کہ اُس نے لڑکے کو زندہ جلا دیا۔ پولیس نے اصل ملزم وینکٹیشورریڈی کوجمعہ کے روز گرفتار کرلیا۔ تفتیش کے دوران اُس نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔چوتھا ملزم سامبی ریڈی مفرور بتایا گیا۔