مشرق وسطیٰ
حزب اللہ نے اسرائیلی علاقے پر داغے 360 گولے
اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ لبنان کی شیعہ تحریک حزب اللہ نے اسرائیل کی طرف 360 گولے فائر کیے
یروشلم: اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ لبنان کی شیعہ تحریک حزب اللہ نے اسرائیل کی طرف 360 گولے فائر کیے، جن میں سے تقریباً 220 اسرائیلی علاقے میں پہنچ گئے۔
آئی ڈی ایف نے ٹیلی گرام پر کہا ’’آج رات 23:00 بجے تک (بدھ، 9 اکتوبر)، حزب اللہ شدت پسند تنظیم نے لبنان سے اسرائیلی سرزمین کی طرف 360 گولے فائر کیے، جن میں سے تقریباً 220 گولے اسرائیل میں داخل ہوئے۔‘‘
اس نے کہا کہ وہ اسرائیل اور اس کے لوگوں کی حفاظت کرتا رہے گا۔