بھارت

امریکہ میں ہندوستانی نژاد طالب علم کا قتل، روم میٹ گرفتار

پرڈیو پولیس چیف لیسلی وائٹ نے بتایا کہ جنوبی کوریا کے سیول سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ جونیئر سائبر سیکیورٹی میجر جی من شا کو اس معاملے میں مرکزی ملزم کے طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔

نیویارک: امریکہ کی پرڈیو یونیورسٹی (انڈیانا) میں 20 سالہ ہندوستانی نژاد امریکی طالب علم ورون منیش چھیڈا کو اس کے روم میٹ نے قتل کر دیا۔ پولیس نے اسے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

پرڈیو پولیس چیف لیسلی وائٹ نے بتایا کہ جنوبی کوریا کے سیول سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ جونیئر سائبر سیکیورٹی میجر جی من شا کو اس معاملے میں مرکزی ملزم کے طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔

وائٹ نے اس جرم کو ’’بلااشتعال اور بے ہودہ‘‘ قرار دیا۔

این بی سی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھیڈا کی موت متعدد زخموں سے ہوئی ہے اور ابتدائی پوسٹ مارٹم کے نتائج کے مطابق موت کا باعث اس کا قتل تھا۔

پرڈیو یونیورسٹی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ کیمپس کے مغربی کنارے پر واقع میک کیچیون ہال سے منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی شب 12:44 بجے یونیورسٹی کے محکمہ پولیس کو 911 پر کال آئی۔ یہ کال خود قاتل جی من شا نے کی تھی۔

پرڈیو یونیورسٹی کے صدر مچ ڈینیئلز نے ایک بیان میں کہا کہ پرڈیو یونیورسٹی کا پولیس ڈیپارٹمنٹ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہا ہے۔

یونیورسٹی کے مطابق، جنوری 2014 کے بعد پرڈیو کیمپس میں ہونے والا یہ پہلا قتل ہے۔

انڈیانا پولیس اسٹار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چھیڈا کی صرف 10 دن بعد 21ویں سالگرہ تھی۔ اس نے 2020 میں پارک ٹیوڈر ہائی اسکول سے گریجویشن کیا اور جس سال اس نے گریجویشن کیا وہ نیشنل میرٹ اسکالرشپ پروگرام میں سیمی فائنلسٹ تھا۔

a3w
a3w