مشرق وسطیٰ

اردن شام سرحد پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک، ہم بدلہ لیں گے: جوبائیڈن

اردن میں شام کی سرحد کے قریب ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ شمال مشرقی اردن میں شامی سرحد کے قریب واقع ایک فوجی اڈے میں رہائشی کوارٹرز کے قریب حملہ کیا گیا۔

عمان: اردن میں شام کی سرحد کے قریب ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
امریکی صدر جوبائیڈن کا قوم کو اتحاد کا پیغام، زبان پھر پھسل گئی
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا
جوبائیڈن 2024 کی یوم جمہوریہ پریڈ میں مدعو

بتایا گیا ہے کہ شمال مشرقی اردن میں شامی سرحد کے قریب واقع ایک فوجی اڈے میں رہائشی کوارٹرز کے قریب یہ حملہ کیا گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے الزام عائد کیا ہے کہ حملے میں ایرانی نواز ملیشیا ملوث ہے جس کے ذمہ داروں کو اپنی مرضی کے وقت اور طریقہ کار سے انجام تک پہنچائیں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے شام کے قریب ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں گزشتہ رات امریکہ کے لیے بہت سخت رہی، ہمارے 3 بہادر فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تینوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں پر ڈرون حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اپنے منتخب کیے گئے وقت اور انداز سے کریں گے،امریکی فوجیوں پر حملوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس طرح کے واقعات روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

دوسری جانب حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ 3 فوجیوں کی ہلاکت امریکہ کے لیے پیغام ہے۔