مشرق وسطیٰ

مسئلہ فلسطین حل ہونے تک اسرائیل سے تعلقات استوار نہيں ہوں گے: کویت

کویت کے وزیر خارجہ شیخ سالم عبداللہ الجابر الصباح نے اتوار کے روز کہا کہ کویت اس وقت تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار نہيں کرے گا جب تک بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق فلسطینی ریاست قائم نہ ہو جائے۔

کویت سٹی: کویت کے وزیر خارجہ شیخ سالم عبداللہ الجابر الصباح نے اتوار کے روز کہا کہ کویت اس وقت تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار نہيں کرے گا جب تک بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق فلسطینی ریاست قائم نہ ہو جائے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فوج کی خان یونس میں بمباری، فلسطینی قبرستان میں پناہ لینے پر مجبور
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
روزگار کیلئے کویت جانے والوں کیلئے اہم خبر
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
برطانیہ میں سیکل رانوں کی مہم، غزہ کیلئے فنڈس جمع کئے جارہے ہیں

انہوں نے یہ تبصرہ وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ دوستانہ، برادرانہ اور اتحادی ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرکے بیرون ملک کویت کی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانا ان کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ واضح طور پر مسئلہ فلسطین ہمارا پہلا بنیادی مسئلہ ہے اور کویت کبھی بھی اپنے موقف سے نہیں ہٹا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے خلاف شروع کی گئی جنگی کارروائی دفاعی نہیں بلکہ انتقامی ہے۔

کویتی وزیر خارجہ نے غزہ میں فوری طور پر جنگ کے خاتمے، محصور علاقے کو امداد فراہم کرنے اور 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے ساتھ مسئلہ فلسطین کے حل پر زور دیا۔

a3w
a3w