مشرق وسطیٰ
حوثیوں نے خلیج عدن میں امریکی جہاز پر میزائلوں سے حملہ کر دیا
حوثی فوج کے ترجمان یحیی سری نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ خلیج عدن کے علاقے میں حوثی فوجیوں نے میزائلوں سے حملہ کیا ہے ۔

صنعا: یمن میں ایرانی نواز حوثیوں نے خلیج عدن میں موجود امریکی جنگی بحری جہاز پر میزائلوں سے حملہ کر دیا ۔
حوثی فوج کے ترجمان یحیی سری نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ خلیج عدن کے علاقے میں حوثی فوجیوں نے میزائلوں سے حملہ کیا ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ امریکی بحریہ سے وابستہ لوئس بی پولر نامی جہاز کو نشانہ بنایا گیا جس کا مقصد فلسطینی عوام سے یک جہتی اور امریکہ و برطانیہ کے یمن کے خلاف حملوں کا جواب دینا تھا۔
یحیی سری نے بتایا کہ غزہ پر حملوں کے خاتمے اور محاصرہ ختم کرنے تک اسرائیل کے اور اُس کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے تمام غیر ملکی بحری جہاز ہمارے نشانے پر ہوں گے۔