جرائم و حادثات
کٹنی میں سڑک حادثے میں 3 خواتین جاں بحق، 15 زخمی
کٹنی: مدھیہ پردیش کے ضلع کٹنی میں پیش آنے والے سڑک حادثے میں تین خواتین کی موت ہو گئی۔

کٹنی: مدھیہ پردیش کے ضلع کٹنی میں پیش آنے والے سڑک حادثے میں تین خواتین کی موت ہو گئی۔
پولس ذرائع نے بتایا کہ مادھو نگر تھانہ علاقہ میں قومی شاہراہ کے نزدیک پپرودھ گاؤں میں کل دیر شام میہار سے جبل پور جانے والی مسافر گاڑی اور ایک ٹرک کے ٹکرانے سے تین خواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
اس حادثہ میں جبل پور کے باشندے روشن پٹیل (45)، مدھو پٹیل (20)، مالتی پٹیل (50) کی موت ہوگئی۔
پولس نے بتایا کہ حادثے میں 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔