امریکہ و کینیڈا
دوہفتوں کے دوران 30 بچے لا پتہ، پولیس پریشان
امریکی شہر کلیو لینڈ میں گزشتہ ماہ کے پہلے دو ہفتوں کے دوران تیس کے قریب بچے لا پتہ ہو چکے ہیں۔
کلیو لینڈ (امریکہ): امریکی شہر کلیو لینڈ میں گزشتہ ماہ کے پہلے دو ہفتوں کے دوران تیس کے قریب بچے لا پتہ ہو چکے ہیں۔
نیو برگ ہائٹس پولیس کے چیف جان ماہوئے نے بتایا ہے کہ دو تا سولہ مئی کے درمیان شہر سے کم از کم 27 بچے لا پتہ ہو گئے ہیں۔
کلیولینڈ مسنگ تنظیم کے صدر کی حیثیت سے بھی مامور پولیس چیف نے اس واقعے کو غیر معمولی بتایا ہے ۔
اس صورت حال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ماہوئے نے بتایا کہ ہمیں تاحال یہ نہیں معلوم ہے کہ آیا ان بچوں کو انسانی تجارت کےلیے یا منشیات کی اسمگلنگ کےلیے استعمال کیا گیا ہو۔
بتایا گیا ہے کہ کلیولینڈ اور اوہائیو کے دیگر علاقوں میں گمشدہ بچوں کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کیا گیا تھا۔