تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع میدک کے سردھنا گاؤں میں 328 ملی میٹر بارش ریکارڈ

شدید بارش کے نتیجہ میں پوچارم ڈیم میں زبردست پانی کا بہاؤ داخل ہوا۔ پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے پر عہدیداروں نے سردھنا کے مکینوں کو محفوظ مقام منتقل کرتے ہوئے مقامی رعیتو ویدیکا میں پناہ دلوائی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے میدک ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ توڑ بارش ہوئی جس کے باعث آبی ذخائر کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ درج کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
آلودہ پانی کا معاملہ، میدک میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں جھڑپ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

حویلی گھن پور منڈل کے سردھنا گاؤں میں جمعرات کی صبح 8 بجے تک سب سے زیادہ 328 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


اس کے قریب واقع ناگاپور میں 284 ملی میٹر، چیگونٹہ میں 248 ملی میٹر، رامایم پیٹ اور میدک آر ڈی او آفس میں 213 ملی میٹر اور راج پلی میں 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


شدید بارش کے نتیجہ میں پوچارم ڈیم میں زبردست پانی کا بہاؤ داخل ہوا۔ پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے پر عہدیداروں نے سردھنا کے مکینوں کو محفوظ مقام منتقل کرتے ہوئے مقامی رعیتو ویدیکا میں پناہ دلوائی۔