شمالی بھارت

ہندو شخص کا قتل‘ میرٹھ میں مسلمانوں کے گھروں کو آگ لگادی گئی

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) روہت سنگھ سجوان نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وشو اکی آخری رسومات کے لئے 500-600 لوگ جمع تھے کہ تین چار نوجوانوں نے ملزم سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مکانات کو آگ لگادی لیکن وہاں موجود پولیس نے فوری ان کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں بھگادیا۔

میرٹھ: اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں اتوار کو  ایک ہندو شخص کے قتل کے بعد پیر کے دن کم از کم دو مکانات کو آگ لگادی گئی۔ ہندوستان ٹائمز نے پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ قتل کے سلسلہ میں چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار

 پالدا موضع میں حالات کو مزید کشیدہ ہونے سے روکنے کے لئے پولیس کی بھاری جمعیت کو تعینات کردیا گیا ہے جہاں دو واقعات پیش آئے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(رورل)کملیش بہادر نے کہا کہ 24 سالہ وشوا کو اتوار کی شام دو موٹرسیکل سواروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

 اس کے خاندان نے الزام عائد کیا کہ چند مسلم نوجوانوں نے اس کا قتل کیا جن کے ساتھ ہولی کے موقع پر مبینہ جھگڑا ہوا تھا۔ موضع میں اس وقت کشیدگی بڑھ گئی جب مقتول کی لاش بعد پوسٹ مارٹم آخری رسومات کے لئے لائی گئی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) روہت سنگھ سجوان نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وشو اکی آخری رسومات کے لئے 500-600 لوگ جمع تھے کہ تین چار نوجوانوں نے ملزم سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مکانات کو آگ لگادی لیکن وہاں موجود پولیس نے فوری ان کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں بھگادیا۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے آگ لگائی ہے ان کی شناخت کی جائے گی اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔پولیس نے کہا کہ قتل کے سلسلہ میں پانچ افراد کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا جب کہ چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور پانچویں ملزم کا پتہ چلانے کی کوششیں جاری ہیں۔

a3w
a3w