جرائم و حادثات

آندھراپردیش کے کاکناڈا میں سڑک حادثہ۔تین افراد ہلاک

حیدرآباد: آندھراپردیش کے کاکناڈا ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے کاکناڈا ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
لیٹل اسٹار اینڈ ایس ایچ ای اسپتال میں پیدائشی بیماری کے شکار بچہ کی کامیاب سرجری
سرکاری دواخانہ نظام آباد میں مریضوں کے ساتھ علاج میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی: سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل
نظام آباد میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا انعقاد

یہ حادثہ ضلع کے کوتہ مسولیاپیٹ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ٹریکٹر چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ ٹریکٹر بائیک سے ٹکراگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔

مہلوکین کا تعلق شری رام پوردیہات سے ہے۔

اونٹی مامڈی علاقہ سے شری رام نگر جانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔