مشرق وسطیٰ

33 بنگلہ دیشی دراندازوں کو واپس بھیج دیا گیا: چیف منسٹر آسام

آسام پولیس نے 33 نئے دراندازوں کو بنگلہ دیش میں دھکیل دیا ہے۔ چیف منسٹر ہیمنت بشواشرما نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

گوہاٹی (پی ٹی آئی) آسام پولیس نے 33 نئے دراندازوں کو بنگلہ دیش میں دھکیل دیا ہے۔ چیف منسٹر ہیمنت بشواشرما نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

انہوں نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ 33 نئے دراندازوں کو وہیں دھکیل دیا گیا جہاں سے وہ آئے تھے۔ انہوں نے تاہم یہ نہیں بتایا کہ کس سیکٹر سے انہیں بنگلہ دیش واپس بھیجا گیا۔

زیادہ تر دراندازوں کو ضلع سری بھومی میں ہند۔ بنگلہ دیش سرحد کے راستہ واپس بھیجا جاتا ہے۔ چیف منسٹر نے قبل ازیں کہا تھا کہ پولیس ہر ہفتہ 70 تا 100  دراندازوں کو بنگلہ دیش واپس بھیج رہی ہے۔