تلنگانہ

محبوب نگر میں 396.09 کروڑ مالیتی ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے محبوب نگر ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ میں اندرا مہیلا شکتی کینٹین کا افتتاح کیا۔ ریونت ریڈی نے محبوب نگر ضلع میں 396.09 کروڑ کی لاگت سے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

حیدر آباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ وہ ضلع محبوب نگر کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لئے پر عزم ہیں آج محبوب نگر کلکٹریٹ کے احاطہ میں ونا مہوتسوم پروگرام کے حصہ کے طور پر منعقدہ شجر کاری کی –

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
اندرون ایک برس 60 ہزار جائیدادوں پر تقررات کی كوششیں
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے
کیا ریونت ریڈی سرکار نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے؟ مولانا خیر الدین صوفی کا استفسار
ریونت ریڈی کا دورہ امریکہ متوقع

اس موقع پر ریاستی  وزراء جوپلی کرشنا راو،ہیں اتم کمار ریڈی، دامودر راج نرسمہا، چیف منسٹر کے مشیر ویم نریندر ریڈی، نائب صدر نشین پلاننگ کمیشن تلنگانہ چننا ریڈی، رکن پارلیمنٹ ناگر کرنول ملو روی، اراکین اسمبلی اور عہدیدار موجود تھے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے متحدہ محبوب نگر ضلع کے اہم قائدین کے ساتھ کلکٹریٹ میں ملاقات کی۔

بعد ازاں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے محبوب نگر ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ میں اندرا مہیلا شکتی کینٹین کا افتتاح کیا۔ ریونت ریڈی نے محبوب نگر ضلع میں 396.09 کروڑ کی لاگت سے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا جن میں پالمور یونیورسٹی میں 10 کروڑ روپے کی لاگت سے گرلز ہاسٹل کی تعمیر  6.10 کروڑ روپے کی لاگت سے دیور کدرہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج  3.25 کروڑ کی لاگت سے کے جی وی بی بھون کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

 پالمور یونیورسٹی میں 13.44 کروڑ روپے کی لاگت سے ایس ٹی پی اکیڈیمک بلاک گیلری کی تعمیر اور محبوب نگر میونسپلٹی میں 37.8 روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد چیف منسٹر کی قیادت میں محبوب نگر آئی ڈی او سی میں ضلعی عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا-

 جس میں وزراء اتم کمار ریڈی، دامودر راج نرسمہا، جوپلی کرشنا راؤ، چننا ریڈی، سی ایم کے مشیر ویم نریندر ریڈی، ایم پی ملو روی، ایم ایل ایز، ایم ایل سیز اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ نمائندہ محبوب نگر کے مطابق چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی آج ذریعہ ہیلی کاپٹر محبوب نگر پہنچے۔

کلکٹریٹ احاطہ میں شجر کاری کی۔ وہ کلکٹریٹ میں ریاستی وزراء اور ضلع کی اہم شخصیات سے ملاقات کی اور 396 کروڑ روپے سے زائد ترقیاتی کاموں کا کلکٹریٹ میں سنگ بنیاد رکھا۔

جس میں پالمور یونیورسٹی میں 40۔42 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام‘ ایم وی ایس ڈگری کالج محبوب نگر میں 10 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام دیورکدرہ میں 6 کروڑ روپے سے ڈگری کالج بلڈنگ کی تعمیر کے علاوہ دیگر کئی کام شامل ہیں۔

اس موقع پر ریاستی وزراء جوپلی کرشنا راؤ، اتم کمار ریڈی، دامودھر راج نرسمہا انچارج، منسٹر محبوب نگر چیف منسٹر صلاح کار نریندر ریڈی، ڈاکٹر جی چنا ریڈی رکن پارلیمنٹ، ملو روی ارکان اسمبلی اینم سرینواس ریڈی، ایم ایل اے  و دیگر متحدہ ضلع محبوب نگر کے ارکان اسمبلی جی مدھوسدھن ریڈی، ایم ایل اے دیورکدرہ انیرودھ ریڈی، ایم ایل اے جڑچرلہ عبیداللہ کوتوال، چیرمن اقلیتی فینانس کارپوریشن تلنگانہ سمپت کمار سابق ایم ایل اے محبوب نگر ضلع کلکٹر وجیندرا کے علاوہ کئی قائدین موجود تھے۔

a3w
a3w